راجستھان میں الور شہر کے این ای بی پولیس تھانہ علاقے کے داؤدپورمیں کل
شام دو فریقوں میں ہوئے جھگڑے میں ایک پولیس اہلکار سمیت نصف درجن افراد
زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دو فریقوں میں
جھگڑا ہونے کے بعد این ای بی پولیس تھانہ کے سپاہی سریندر سادہ وردی میں
ایک فریق کی
جانب سے بیچ بچاؤ کرنے چلے گئے۔اسی بات پر وہاں جھگڑا بڑھ گیا
اور دوسری طرف کے لوگوں نے اس سپاہی کے ساتھ مار پیٹ کر دی۔ سپاہی کے سر
میں سخت چوٹ آئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ اس معاملے میں نصف درجن افراد کو حراست میں بھی لیا ہے۔
دونوں فریقوں کو سمجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جھگڑے سے کشیدگی کے پیش نظر
علاقہ میں پولیس تعینات ہے۔